چینی آٹو پارٹس امریکی صنعت کیلئے خطرہ ہیں ، اوباما

china auto obama

china auto obama

امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ کے صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ سستے چینی آٹو پارٹس کی درآمد سے مقامی آٹو صنعت میں امریکیوں کے لیے روزگار کے مواقع کم ہوتے جارہے ہیں اس لئے ان کی درآمد کو چیلنج کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنی صدارتی مہم کے دوران اوہیو میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنے آٹو پارٹس کے تیار کنندگان کو بہت زیادہ سبسڈی دے رہا ہے جس سے امریکی آٹو انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

امریکہ نے ورلڈ ٹریڈ آرگنایزیشن میں چینی آٹو پارٹس کے خلاف کیس دائر کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ چین اپنے آٹو پارٹس برآمدکنندگان کو بہت زیادہ سبسڈی دے رہا ہے جو عالمی قوانین کے خلاف ہے۔اس کیس کے دائر ہونے سے دونوں ممالک کے تجارتی روابط کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اوباما نے اپنے حریف اور ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی کی چین کے لیے وضع کی گئی تجارتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔