چینی کی فی کلو قیمت میں ساڑھے 3 روپے کا اضافہ

Sugar

Sugar

کراچی : ( جیو ڈیسک) کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ ہول سیل میں چینی کی قیمت تین روپے پچاس پیسے اضافے کے بعد چون روپے فی کلو تک جاپہنچی۔

سندھ میں گزشتہ چودہ روز میں چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت میں تقریبا آٹھ روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت چون روپے فی کلوکی سطح پر آگئی ہے