کپاس کی پیدا وار میں ر یکارڈ اضافہ

cotton

cotton

پاکستان : ( جیو ڈیسک) پاکستان میں کپاس کی پیدا وار کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، رواں سال کپاس کی پیدا وار میں پچیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پی سی جی اے کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال انتیس فروری تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طو ر پر ایک کروڑ تینتالیس لاکھ اٹہتر ہزار نو سو باسٹھ روئی کی بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی ہے، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اٹھائیس لاکھ چوہتر ہزار پانچ سو چونتیس بیلز زیادہ ہے۔