کراچی اسٹاک مارکیٹ: ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کے قوانین کی منظوری

SECP

SECP

کراچی اسٹاک مارکیٹ: (جیو ڈیسک) سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کراچی سٹاک مارکیٹ کے لئے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کے قوانین کی منظوری دے دی ہے۔ سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کی مدد سے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے متبادل مواقع فراہم ہو سکیں گے۔ اس سے مارکیٹ میں سرمایئے کی فراہمی بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

اس طرح کے فنڈز کی مانگ دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے اور سٹاک مارکیٹ میں ایسے فنڈز کی مدد سے کافی بہتری آئی ہے۔ اس فنڈ کے قوانین میں اسکی فیس اور اسکے دوسرے قوانین کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔