عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

oil

oil

(جیو ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ملک کے درآمدی بل میں سالانہ ساٹھ کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک اضافے کا خدشہ ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث درآمدی بل میں مسلسل اضافہ دیکھا جاریا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اگر عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں ایک سو تین ڈالر فی بیرل کی سطح پر آتی ہیں تو درآمدی بل پندرہ ارب بیس کروڑ ڈالر سالانہ کی سطح پر آجائے گا۔اگر اس کی قیمتیں ایک سو تئیسں ڈالر فی بیرل کی سطح پر آتی ہیں تو درآمدی بل کی یہ رقم سالانہ سترہ ارب ڈالر کی سطح پر آجائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل میں ہونے والے اضافہ مہنگے ایندھن اور اشیا خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑے گا۔