چین کا خلائی کیپسول شین زو واپس زمین پر پہنچ گیا ، تجربہ کامیاب

Zhu Shen of China

Zhu Shen of China

بیجنگ(جیو ڈیسک) چینی خلائی جہاز شینزو 9 خلائی تاریخ میں پہلی مرتبہ انسان بردار خلائی جہاز کو مدار میں ایک ماڈیول سے منسلک کرنے کے کامیاب تجربے کے بعد زمین پر اتر گیا.

چین کی پہلی خاتون خلا باز لیو ینگ سمیت تین خلاباز 13 دن کا سفر مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپس لوٹ آئے. خلائی جہاز شمالی چین کے علاقے منگولیا میں زمین پر اترا.

پہلی مرتبہ انسان بردار خلائی جہاز کو مدار میں ٹینگونگ اسپیس لیب ماڈیول سے منسلک کرنے کے کامیاب تجربے کے بعد اب چین 2020 تک خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے. جہاز کے زمین پراترنے کامنظر چین کے سرکاری ٹی وی پر براہِ راست دکھایاگیا۔