ڈالر کی اڑان، انٹر بینک 90.43 اوراوپن مارکیٹ 90.70روپے

Dollar

Dollar

پاکستانی روپے کی قدر پر دبا بڑھتا جارہا ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح نوے روپے ستر پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کی جانب گامزن ہے۔اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت خرید نوے روپے چالیس پیسے اور قیمت فروخت نوے روپے ستر پیسے پر ٹریڈ ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمائے کا انخلا ،توانائی بحران کے سبب ملک میں نئی بیرونی اور مقامی سرمائہ کاری کا فقدان اور تجارتی خسارہ میں اضافہ ملکی معیشت کی بہتری میں اہم رکاوٹیں بن ہیں۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر نوے روپے تہنتالیس پیسے پر ٹرید ہو رہا ہے۔