ڈاکار ریلی کے دوران حادثات، موٹرسائیکلسٹ اور 2 تماشائی ہلاک

Accidents

Accidents

برسلز (جیوڈیسک) بیلجیئم کے موٹر سائیکلسٹ اور 2 تماشائیوں کی مختلف حادثوں میں ہلاکت کے باعث ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کا مزہ کرکرا ہوگیا۔ بیلجیئم کے موٹر سائیکلسٹ ایرک پلانٹے ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ مکمل نہ کر پائے اور روٹ کے ایک مقام سے ان کی لاش ملی۔

پولیس کا کہنا ہے ایک اور حادثے میں 19 سالہ صحافی اور موٹر اسپورٹس کے 51 سالہ شیدائی کی کار ڈاکار ریلی کے روٹ پر ایک ناہموار مقام پر الٹ گئی۔

حادثے میں دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب کاروں کی کیٹگری کے چھٹے راونڈ میں اسپین کے نانی روما کو سبقت حاصل ہے ان ہی کے ہم وطن مارک کوما نے موٹر سائیکل کیٹگری کے چھٹے راونڈ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔