ڈاکٹروں نے ملالہ کی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

– امن کی سفیر معصوم ملالہ یوسفزئی زندگی کی طرف لوٹنے لگی ہے ڈاکٹروں نے ملالہ کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے گولی نکال دی ہے۔

امن اور تعلیم کی شمع روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف اور اس کی صحت یابی کے لئے ملک بھر میں ہاتھ اٹا کر دعائیں مانگنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ لاہور میں سول سوسائٹی نے چئرنگ کراس پرشمع روشن کر کے ملالہ سے اظہار یکجہتی کیا۔

انسانی حقوق کی رہنماعاصمہ جہا نگیر نے کہا کہ بزدل طالبان کا نہتی ملالہ پر حملہ انہیں بے نقاب کرگیا ہے۔ احتجا ج کرنے والوں میں غیر ملکی بھی شریک تھے،جنہوں نے ملالہ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔