افغانستان میں دھماکہ ، 6 پولیس اہلکار ہلاک ، ایک زخمی

Afghanistan Blast

Afghanistan Blast

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں کم از کم 6 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے حکومتی ترجمان احمد زرک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ افغان پولیس کی ایک ٹیم صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ کے قریبی علاقے خاد علی میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا رہی تھی تو اس دوران اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔