مالدیپ کے سابق صدر محمد ناشید کو رہائی مل گئی

Maldeep

Maldeep

مالدیپ (جیوڈیسک) مالدیپ کے سابق صدر محمد ناشید کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے انہیں تمام تر الزامات کے جواب داخل کرانے کے لئے 25 روز کی مہلت دیدی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر کو اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات کے تحفظ مقدمات کا سامنا ہے اور انہیں عدالت میں عدم پیشی پر گرفتار کرنے کے بعد عدالت پیش کیا گیا۔

وکیل استغاثہ کی جانب سے سابق صدر کی خلاف 19 شواہد اور گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا جن میں آڈیو اور ویڈیو ثبوتوں کے علاوہ دیگر دستاویزات اور خطوط بھی شامل تھے۔ سابق صدر کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں تمام شواہد کے مطالعے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا جائے تاہم عدالت نے انہیں 25 دن کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے اندر اپنی صفائی پیش کریں جبکہ عدالت نے سابق صدر کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔