ایران پر حملہ اسرائیل کیلئے خود کشی ثابت ہو گی : ایرانی صدر

Ahmedi Nejad

Ahmedi Nejad

ایران (جیوڈیسک) ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو یہ اس کے لیے خود کشی ثابت ہوگی۔ایرانی صدر نے کہا کہ ایران ایک پرامن ملک ہے اور کسی بھی ملک کے ساتھ جنگ کا خواہاں نہیں تاہم اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائیگا۔

قوم اور مسلح افواج قومی سلامتی اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کبھی بھی ایران پر حملے کی غلطی نہیں کریگا۔ اگر اس نے یہ غلطی کی تو دنیا جانتی ہے کہ یہ اسرائیل کے لیے خود کشی ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ قتل و غارت اور فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرنا صیہونی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے اور وہ اپنی ان حرکتوں سے باز نہیں آئیگا۔