ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے اس کے ساتھ انصاف صرف فرائض کی نیک نیتی کے ساتھ انجام دہی ہے ۔ ڈاکٹر امیر علی شورو

کراچی (اسٹاف رپورٹ ) لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کا فریضہ بلا تفریق اپنے تجربے سے عوام کو صحت مند زندگی کی فراہمی کو ممکن بنا نے ہے یہ شعبہ ایک ایسا شعبہ ہے کہ جس میں رنگ و نسل اور مذہب کا خیال نہیں رکھا جاسکتا انسانیت کی خدمت ہی ایک بہتر اور مثالی ڈاکٹرز کا کردار ہونا چاہیئے لیاقت نیشنل ہسپتال اور میڈیکل کالج کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے جہاں نہ صرف ہر شعبے میں مایہ ناز ڈاکٹرز پیدا کئے بلکہ شعبہ طب میں جدیدیت کو سامنے رکھتے ہوئے گاہی بہ گاہے تحقیقی و تعمیری تقریبات کا انعقاد کرکے امراض سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر اور امراض سے متعلق تحقیق کو یقینی بنا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سلمان فریدی نے لیاقت نیشنل ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج میں نئے طلباء کو خوش آمدیدکرنے کے لئے اورینٹیشن ڈے اینڈ وائٹ کورٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر سید نسیم احمد ،ممبر گورننگ باڈی بریگیڈئر فاضل معین ،ڈائریکٹر ایچ آر ،ڈائریکٹر فنانس ،لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے پروفیسرز ،فیکلٹی ممبرز ،طلباء وطالبات اور والدین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے لیاقت نیشنل ہسپتال کی تاریخ اور مختلف شعبوں میں انجام دیئے گئے کارکردگی کے بارے میں تفصیلات سے نئے آنے والے طلباء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف اپنی تعلیم پر توجہ دیں بلکہ دیگر نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں سے بھی استفادہ حاصل کریں۔

جو کہ LNMCتقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے کالج میں نئے آنے والے طلباء کو خوش آمدید کرتے تقریب میں موجود ان کے والدین کو اس مقدس پیشے میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ حصول علم اور تحقیق پر بھر پور توجہ دیں اور اپنے صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لاکر نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے مادر علمی کا نام بھی روشن کریں۔

تقریب کے اختتام پرلیاقت نیشنل میڈیکل کالج میں نئے آنے والے طلباء و طالبات میں اسناد اور وائٹ کورٹ تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر طلباء و طالبات اور اُن کے والدین کو لیاقت نیشنل ہسپتال اور میڈیکل کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا اور کا رکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئیں۔