ڈاکٹر آفریدی نے پاکستان کیخلاف کوئی کام نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس

jay carney

jay carney

امریکہ : (جیو ڈیسک) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی کی بحالی پر مذاکرات جاری ہیں، ڈاکٹر آفریدی نے پاکستان کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔

ایک پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ نیٹو سپلائی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ پاکستان نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ نیٹو سپلائی کامسئلہ حل کرنا چاہتا ہے۔ جیکارنی کا کہنا تھا کہ انہیں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کا کوئی جواز نظر نہیں آتا۔ ایبٹ آباد آپریشن میں ڈاکٹر آفریدی کی مدد پاکستان کیخلاف نہیں تھی بلکہ انکی مدد القاعدہ اور اسامہ کے خلاف تھی۔ پاکستان سے حالیہ مذاکرات میں اس معاملے پر بات چیت کی گئی ہے جو آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔