پاک بھارت سیکرٹری داخلہ مذاکرات جاری

Meeting

Meeting

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) پاک بھارت سیکرٹری داخلہ سطح کے مذاکرات اسلام آباد میں جاری ہیں۔ بھارتی سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات سے مطمئین نہیں۔

پاکستان اور بھارت کے مابین سیکرٹری داخلہ سطح پر دو روزہ بات چیت کا دور اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے ۔مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری داخلہ صدیق اکبر خواجہ اور بھارتی وفد کی سر براہی آر کے سنگھ کر رہے ہیں بھارتی وفد میں سی بی آئی، نیشنل انٹیلی جنس، این ایچ اے اور دیگر محکموں کے حکام شامل ہیں ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں بھارت کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ممبئی حملوں کے بارے میں اب تک کی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے گا ۔پاکستان کی جانب سے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پر بھی بھارت کی توجہ دلائی جائے گی۔ مزاکرات میں ویزا پالیسی، ماہی گیروں کے تبادلے اور دونوں ملکوں کے درمیان دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔مزاکرات سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی سیکرٹری داخلہ آر کے سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت ممبئی حملہ کیس کی پاکستان میں ہونے والی تحقیقات سے مطمئِن نہیں ہے اوراس کیس میں مزید افراد کو گرفتار کیا جانا چاہئے تھا۔