لال مسجد آپریشن کے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج

Mosque

Mosque

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) پولیس نے لال مسجد آپریشن کے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ بڑھ دکھ کی بات ہے اس ملک میں مسجد پر بھی ظلم ہوا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت کی۔ اے آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لال مسجد آپریشن کے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بڑھ دکھ کہ بات ہے کہ اس ملک میں مسجد پر بھی ظلم ہوا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وفاق المدارس بتائے کہ اس کی استدعا کیا ہے۔ وفاق المدارس کے وکیل افتخار گیلانی نے عدالت کوآگاہ کیا کہ شہید ہونے والوں کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے۔2007 میں معاوضہ دینے کا حکم ہوا تھا لیکن ابھی تک نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کوحکومت نے رپورٹ دی تھی لیکن صرف چند افراد کومعاوضوں کا اہل قراردیا گیا۔

جامعہ حفصہ کے وکیل طارق اسد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے جامعہ حفصہ کی دوبارہ تعمیرکا حکم دیا تھا اور حکومت نے فیصلے پر عمل نہ کر کے توہین عدالت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لال مسجد آپریشن کا مکمل پولیس ریکارڈ پیش نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔