ڈاکٹر طاہرالقادری کا نائن زیرو پرشانداراستقبال

Welcome DrTahir-ul-Qari

Welcome DrTahir-ul-Qari

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچ گئے ۔اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب کی آواز پرایم کیوایم نے لبیک کہا۔لاہور میں کامیاب جلسے کے بعد طاہر القادری نے کراچی کا رخ کیا۔جہاں جناح گرائونڈ میں جلسے کا پنڈال سج چکاہے۔

بینرز،بل بورڈز کے ساتھ کرسیاں بھی لگ چکی ہیں۔ایم کیو ایم کا شکریہ اداکرنے کے لئیکراچی آنے والے ڈاکٹر طاہر القادری کاشاندار استقبال کرنے کیلئے ایم کیو ایم کے رہنمافاروق ستار، رضا ہارون اور دیگررہنما ایئر پورٹ پر موجود تھے۔جن کے ہمراہ علامہ طاہر القادری نائن زیرو پہنچے جہاں ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

 

نائن زیرو میں والہانہ استقبال کیبعد گل دستہ پیش کرکے خوش آمدید کہاگیا۔۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنمااور کارکنوں کی بڑی تعداد ڈاکٹر طاہرالقادری کو خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھی۔