ڈرامہ سیریل میرا سائیں کی شاندار کامیابی کے بعد میرا سائیں ٹو

mera saaein

mera saaein

پاکستان : (جیو ڈیسک) میرا سائیں کی شاندار کامیابی کے بعد اے آروائی ڈیجیٹل پیش کر رہا ہے میرا سائیں ٹو۔۔ میرا سائیں 2 سیاست کے گورکھ دھندے، شطرنج کی چال، مسکراہٹ کے پیچھے قبیح چہرہ، انتقام کی آگ، بے اعتبار رشتے، وڈیرا شاہی، ظلم کی داستان اجلا تن میلا من کی کہانی، شازمین کا کردار ادا کر رہی ہیں سنیتا مارشل، نینا کا کا کردار ادا کر رہی ہیں آمنہ شیخ، اور انایا کے روپ میں آپ دیکھیں گے ماہ نور بلوچ کو۔

میرا سائیں ٹو میں آپ دیکھیں گے کہ وجاہت کی موت کے بعد کیا ہوا، شازمین کس طرح ملک وجاہت کی پارٹی کا چارج سنبھال کر ایک نمایاں سیاستدان کے طور پر سامنے آتی ہے۔ ساتھ ہی اسے سامنا رہتا ہے بہت سے دشمنوں کا خاص کر ملک وجاہت کے وہ رشتہ دار جو پارٹی کا چارج خود لینا چاہتے تھے۔ شازمین سے دوستی کے ہاتھ بھی بڑھائے گئے لیکن شازمین نے سب کی ہتک کی، شروع ہوجاتیں ہیں ملک یاور، نینا اور افتخار کی گٹھ جوڑ اور چالیں، لیکن کوئی کسی کے لئے قابل اعتبار نہیں۔

ہر ایک چہرے کے پیچھے چھپے ہیں کئی چہرے، جائداد کا حصول اور اختیارات کی جنگ، مرکزی کردار ہے شاہ زمان، نینا اور ملک وجاہت کا بیٹا بچپن سے شازمین کو اپنا دشمن سمجھنے والا اور شاہ زمان انسان کے روپ میں شیطان ایک جذباتی انسان تھا لیکن وقت نے بنا دیا سیاست کی شطرنج کا کھلاڑی اور یہ سب کردار مل کر بنائیں گے ہر لمحہ چونکا دینے والی کہانی، اے آر وائی اپنے ناظرین کے لئے ہمیشہ معیاری انٹرٹینمنٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی اور معاشرتی مسائل کی بھی بخوبی عکاسی کرتا ہے، اے آر وائی ڈیجیٹل کی آنے والی ڈرامہ سیریل میرا سائیں 2 بھی ناظرین کے دلوں میں جگہ بنالے گی۔ انتظار کیجئے بہت جلد آرہا ہے اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل میرا سائیں 2۔