معروف گلوکار ریکارڈو ارجونا کا ارجنٹائن میں فن کا مظاہرہ

Ricardo Arjona

Ricardo Arjona

بیونس آئرس : (جیو ڈیسک) ارجنٹائن میں معروف گلوکار ریکارڈو ارجونا نے سینتیس ہزار مداحوں کے سامنے فن کا مظاہرہ کیا۔ دارلحکومت بیونس آئرس کے اسٹیڈیم میں گوئٹے مالا کے معروف گلوکار ریکارڈو ارجونا کی پرفارمنس سے مداح خوب لطف اندوز ہوئے اور ہلہ گلہ کیا۔

گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والے ریکارڈو ارجونا ارجنٹائن میں بے حد مقبول ہیں۔ اور وہ آج کل ورلڈ ٹور پر ہیں، بیونس ائیرس کے بعد وہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی گائیکی کے جوہر دکھائیں گے۔