ہالی وڈ اسٹارز انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کی ہو گئی منگنی

angelina brad

angelina brad

ہالی وڈ : (جیو ڈیسک)ہالی وڈ اسٹارز انجیلنا جولی اور بریڈ پٹ نے با لاخر کر ہی ڈالا شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ اور کر لی منگنی۔بریڈپٹ کی ترجمان سنتھیا پیٹ دانتے نے غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے خبرکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹار جوڑے نے منگنی کر لی ہے اور بہت جلد شادی کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم ابھی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اس خبر پر بے حد خوش ہیں۔

انجلینا اوربریڈ پٹ دوہزارپانچ سے ساتھ رہ رہے ہیں۔ان کے تین اپنے بچے ہیں جبکہ تین بچے گود لیے گئے ہیں۔