شائقین فلم کا انتظار ختم ہالی ووڈ فلم ریتھ آف دی ٹائیٹنز ریلیز

film

film

ہالی ووڈ : (جیو ڈیسک)شائقین فلم کا انتظار ختم ہوگیا۔ہالی ووڈ فلم ریتھ آف دی ٹائیٹنز آج دنیا بھر میں ریلیز ہوگئی ہے۔ پاکستان میں مانڈی والا اینٹرٹینمنٹ کے تعاون سے ریلیز کی جارہی ہے۔ ہالی ووڈ فلم ریتھ آف دی ٹائیٹنز دوہزار گیارہ کی فلم کلیش آف ٹائیٹنز کا سیکوئیل ہے۔۔پاکستان میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی میڈیا پارٹنرشپ کے ساتھ مانڈوی والا اینٹرٹینمنٹ کی جانب سے ریلیز اس فلم کی کہانی یوں ہے کہ دو یونانی خدائوں کے درمیان کی جس میں دس سال بعد طاقتوردشمن کراکن کو مارنے کے بعد زوس کا بیٹا پرسوز اپنے دس سالہ بیٹے کیساتھ پرسکون زندگی گزار تھا کہ اچانک یونانی خدا زوس کی جانب سے اسے آگاہ کیاجاتاہیکہ یونانی خداں کی طاقت میں کمی آرہی ہے اور شیطانی قوتوں کو جس دیوار کے پیچھے قید کیا گیا تھا اس میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

اس کیساتھ ہوا ہے ایکشن کا وہ سلسلہ جسکو بڑی اسکرینوں پر دیکھ کر شائقین رہ جائیں گیدنگ۔ جدید ٹیکنالوجی اور تھری ڈی ایفیکٹس نے فلم کو مزید دلچسپ بنا ڈالا ہے۔ کیاپرسوز شیطانوں سے دنیاکو بچا سکے گا یا نہیں۔اس جنگ میں کس کی ہوتی ہے جیت اور کس کی مات۔