ڈرامہ سیریل کافرکی آخری قسط آج دکھائی جارہی ہے

kafir

kafir

پاکستان : (جیو ڈیسک) مقبولیت کے آسمان کو چھوتا ہوا ڈرامہ سیریل کافر اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے۔منفرد موضوع پر مبنی ڈرامہ سیریل کافرکی آخری قسط آج پیش کی جائے گی۔

کافر اور باطن کی جنگ میں کس کی ہوگی جیت اورکس کی ہار۔۔ اسی حقیقت کی عکاسی کرتا اے آروائی ڈیجیٹل کا مقبول ڈرامہ سیریل کافر۔۔ اب پہنچ چکا ہے اپنے اختتام کی جانب ، جہاں اس کے مرکزی کردارمیں عزت بلاخر اپنا اصل مقام حاصل کرنے میں ہوئی کامیاب ۔ جبکہ شاہان کفر کی تصویردھنستا جارہا ہے پستی کی طرف۔

اب کہانی کس کردار کوکس انجام تک پہنچاتی ہے۔ یہی ہے اصل سوال۔ جس کا جواب ملے گا آپ کو کافرکی آخری قسط میں۔ تو پھر یہ سب جاننے کیلئے دیکھئے ڈرامہ سیریل کافر کی آخری قسط۔۔آج رات آٹھ بج کر پینتیس منٹ صرف اے آروائی ڈیجیٹل پر۔