ڈرون حملوں میں جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ

Drone attack

Drone attack

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں ڈرون حملوں کے ذریعے جان بوجھ کر عام شہریوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ سنڈے ٹائمز کیلئے لندن میں قائم انویسٹیگیٹو جرنلزم کے بیورو کی تحقیقاتی رپورٹ کیمطابق ڈرون حملوں کے بعد لاشوں کو اٹھانے یا ان کی تدفین کے لیے جمع ہونے والے شہریوں اور طالبان کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ڈرون حملوں میں نہ صرف عام شہری مارے جاتے ہیں بلکہ قبائلی کونسل کے اجلاسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔