ڈرون حملے قبول نہیں، قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ شیری

sherry rehman

sherry rehman

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں، قومی وقار اور سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ امریکا میں تاثر ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے۔

واشنگٹن سے اسلام آباد پہنچنے پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا جائے گا۔ امریکا سے باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، امریکی کانگریس میں بلوچستان میں قرارداد کو اہمیت نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں اب یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے۔ پارلیمنٹ کی سفارشات سے پاک امریکا تعلقات میں اعتماد سازی کی بحالی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد ہی میں بہتری ہے۔