ڈرٹی پکچرز کیریئر کی بہترین فلم ہے۔ ودیا بالن

vidya balan

vidya balan

بالی ووڈ فلم ڈرٹی پکچرز باکس آفس پر ہٹ کیا ہوئی فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پھولے نہیں سمارہے۔ لیکن کیا کہنے ۔۔او لالا گرل،، ودیا بالن کے، انھوں نے اس فلم کو کیریئر کی بہترین فلم قرار دے دیا۔
ممبئی میں فلم کی کو پروڈیوسر ایکتا کپور کے ساتھ جھلملاتی روشنیوں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ یوں تو ان کی کئی فلمیں ہٹ ہوچکی ہیں، لیکن ڈرٹی پکچرز نے تو جیسے ان کے دل کو چھو لیا تھا، وہ پہلے سے ہی جانتی تھیں کہ یہ فلم ہٹ ہوجائے گی ۔
اولالا گرل کہتی ہیں کہ فلم کی کامیابی نے ان کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھر دیئے، ڈرٹی پکچرز اب ان کی پہچان بن گئی ہے۔ بات کچھ بھی ہو، چاہے ایسے یا کہیے یاویسے۔ ڈرٹی پکچرز کی کامیابی میں آدھا رنگ تو اس کے آئٹم سانگ او لالا نے بھر دیا اور رہی سہی کسر اس کے دیگر کرشماتی اور طلسماتی گانوں نے پوری کی، اب اس میں فلم کہانی کیا بچی، شائد ان گانوں کو دیکھتے ہوئے فلم بینوں کو اس کی ضرورت ہی محسوس نہ ہو۔