ڈنگہ :المصطفیٰ ویلفیر سوسائٹی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے،میاں افتخار احمد

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) المصطفیٰ ویلفیر سوسائٹی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے۔ان خیالات کا اظہار المصطفیٰ ویلفیر سوسائٹی امریکہ کے صدر میاں افتخار احمد نے المصطفیٰ ویلفیر سوسائٹی ڈنگہ کے زیر اہتمام 3روزہ فری آئی کیمپ کی احتتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ المصطفیٰ ویلفیر سوسائٹی پوری دنیا میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

آج یہاں کیمپ میں 110مریضوں کا فری آپریشن کیا گیا۔800مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔المصطفیٰ ویلفیر سوسائٹی نے انسانی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے۔تقریب سے محمد اقبال گوندل صدر المصطفیٰ ویلفیر سوسائٹی ضلع منڈی بہاولدین بشارت علی طاہر،میاں عمران ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔