ڈنگہ : جدید علوم پر دسترس کے بغیر قوم اپنی بقاء کی جنگ نہیں لڑ سکے گی ، راجہ خالد محمود سابق کونسلر

ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)سابق کونسلر راجہ خالد محمود نے کہاہے کہ جدیدعلوم پر دسترس کے بغیر قوم اپنی بقاء کی جنگ نہیں لڑ سکے گی علم اور تحقیق کے ذریعے ہی پاکستانی طلباء و طالبات نیا جہان پیدا کر سکتے ہیں،ہر پاکستانی کو تعلیم حاصل کرنے کا حق دینا ہو گا۔

امداد اور بھیک کے سہارے کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی پاکستانیوں کو خود اپنے پائوں پر کھڑا ہونا پڑے گا،انہوںنے کہا کہ میاں شہباز شریف نے سرکاری سرکولوں میں کمپیوٹر لیبز کے قیام اور لیپ ٹاپ تقسیم کر کے طلباء کو پوری دنیا تک رسائی ممکن بنا دی ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زریعے پاکستانی بچے قوم کے مسائل کاحل ڈھونڈنے کے قابل ہو گئے ہیں۔