ڈنگہ : مجلس اعزاء بسلسلہ چہلم سید الشہدا ء گذشتہ دِن مرکزی امام بارگاہ قصر ابو طالب علیہ السلام میں برپاء کی گئی

ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) مجلس اعزاء بسلسلہ چہلم سید الشہدا ء گذشتہ دِن مرکزی امام بارگاہ قصر ابو طالب علیہ السلام میں برپاء کی گئی ، علماء و ذاکرین میں علامہ سید ضمیر الحسن ، ذاکر سید توقیر الحسن گجرات ، علامہ سید اعجاز حسین شاہ ، علامہ سید منظور حسین شاہ آف سودھرا وغیرہ نے سید الشہدا ، امام مظلومِ کربلا اور شریکة الحسین علیہ السلام کے فضائل و مصائب پر تفصیلی روشنی ڈالی بعد ازاں مجلس کے اختتام پر شبہیہ ذوالجناح برآمد ہو۔

ماتمی سنگتوں میں غلامانِ سخی سجادعلیہ السلام، اور صدائے حسین نے پرسہ امام مظلوم و ثانی ٔ زہراعلیہ السلام پیش کیا نوحہ خوانی اسد عباس راز نے کی اختتام جلوس و ماتم داری پر لنگر حسینی بانی سید ضمیر الحسن شاہ نقوی و سید اسد عباس بخاری نے تقسیم کیا۔