ڈنگہ : موجودہ حکومت نے پاکستان کی عوام کو بھکاری بنا دِیا ہے ، میاں احسان آف امریکہ

ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) شاہ قلی کے معروف زمیندار ممتاز سماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما میاں احسان آف امریکہ نے اپنے بیان میں کہا ماضی گواہ ہے کہ کبھی عوام کو دھوکے میں نہیں رکھا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں آئندہ الیکشن میں ایم پی اے میاں طارق محمود کا بھر پور ساتھ دینگے اور اُن کی کامیابی کے لیے ہر وقت ہمہ تن گوش ہیں اور اپنے پرانے ساتھیوں کو ضرور ساتھ لیکر چلیں گے اور یونین کونسل امرہ کلاں جس میں شاہ قلی ، یقین پور ، راجہ پور ، 35 چک ، بجاڑ والہ سمیت میاں طارق محمود کو کامیابی دِلا کر فخر محسوس کرینگے ۔

اُنہوں نے کہا زرداری مسائل و خرابیوں کے ذمہ دار ہیں ، موجودہ حکومت نے پاکستان کی عوام کو بھکاری بنا دِیا ہے اور خود مختاری دائو پر لگا دِی ہے ۔ ملک پاکستان کی صورتحال پر اور حالات کی بہتری کے لیے مسلم لیگ ن کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے جس سے ہر دوسرا شخص خوشحال ہو گا۔