ڈنگہ : میاں امجد محمود نے ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ صحافیوں کے اعزاز میں گذشتہ شام پیرا ڈائز ریسٹورنٹ میں گرینڈ اعشائیہ دیا

ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 113 کے راہنما ، سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ میاں امجد محمود نے ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ صحافیوں کے اعزاز میں گذشتہ شام پیرا ڈائز ریسٹورنٹ میں گرینڈ اعشائیہ دیا ، جس میں اس پر وقار تقریب میں صدر پریس کلب رانا قاسم حسنین روزنامہ ہم وطن ، نثار مغل ، روزنامہ ڈاک عبدالمجید پپو ، روزنامہ سات سمندر پار ایم مصنف شیراز ، قیصر اسحاق مغل ، سلیم عابد ہفت روز ٹائمز آف ڈنگہ بھی شریک تھے۔

اعشائیہ کی تقریب میں میاں امجد محمود نے صحافیوں سے اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ حلقہ پی پی 113 اور ڈنگہ کے عوام کی سہولت کے لئے بے شمار ترقیاتی کام جاری ہیں ۔