ڈنگہ : نواحی گاؤں پوڑانوالہ کے یونان پلٹ افضال احمد اسکی بیوی فرخ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) نواحی گاؤں پوڑانوالہ کے یونان پلٹ افضال احمد اپنی بیوی فرخ اور چار سالہ بچے اسد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شاپنگ کیلئے آتے ہوئے فوارہ چوک ڈنگہ کے قریب رانگ سائڈ سے آتی گدھا گاڑی سے ٹکرا گئے جس سے محمد افضال اور اسکی بیوی فرخ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ چار سالہ بچہ اسد شدید زخمی ہوا اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے، یاد رہے کہ محمد افضل یونان سے پاکستان آیا ہوا تھا اور آج اس نے واپس یونان جانا تھا ، افضال اور اسکی بیوی کی موت کی خبر سنتے ہی گاؤں پوڑانوالہ میں کہرام مچ گیا خوشیاں بھرا گھرانہ غم میںڈوب گیا ،گاؤں میں ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔