پولیو مہم کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے پولیو کیخلاف جہاد میں شریک تھے ، ڈاکٹر طارق شاکر

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیو مہم کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے پولیو کیخلاف جہاد میں شریک تھے یہ واقعہ انتہائی المناک اور افسوس ناک ہے ان خیالات کااظہار پاکستان پولیو پلس کمیٹی کے ممبر و اسسٹنٹ گورنر روٹری کلب ڈاکٹر طارق شاکر نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی اداروں کے تعاون سے پولیو کیخلاف چلائی جانیوالی مہم اپنے خاتمے کیطرف گامزن ہے اور اس موقع پر یہ افسوس ناک واقعہ پاکستان کیخلاف ایک سازش کا حصہ ہے کراچی اور پشاور میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعائے صبر وجمیل کی۔

اس موقع پر روٹر ی کلب بھمبر کے صدر شاہد بٹ ،جبران ریاض ،چوہدری محمد اشرف ،مرزا آفاق حسین ،ڈاکٹر ناہید افتخار ،ملک سلیم ،ملک اعجازاور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پولیو کیخلاف مہم میں حصہ لینے والے افرادکو مکمل تحفظ اور سیکورٹی فراہم کریں ۔