ڈنگہ : گیارہویں سالانہ کل پاکستان محفل نعت کے موقع پر شہر کے چاروں اطراف کم و بیش پندرہ ناکے لگائے جائیں گے

ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)گیارہویں سالانہ کل پاکستان محفل نعت کے موقع پر شہر کے چاروں اطراف کم و بیش پندرہ ناکے لگائے جائیں گے،جہاں پر پولیس اہلکارڈیوٹیاں دیں گے تیرہ دسمبر کے روز نماز عصرکے بعدناکے لگا دیئے جائیں گے جہاں پولیس گاڑیوں کی سخت چیکنگ کرے گی،گاڑیوں کااندرون شہر ممنوع ہو گا گاڑی بائی پاس سڑکوں سے گزرے گی۔

محفل نعت کے موقع پرموٹر سائیکلوں کی پارکنگ تمام ٹریفک شفا حیوانات کولیاں روڈ پر ہوگی سیکورٹی اہلکارجامع مسجد عید گاہ کے چاروں اطراف میںڈیوٹیاں دیں گے،جبکہ راوی پل سے ہائی سکول کی دیوار تک عید گاہ بازارمیں کسی قسم کاسٹال لگانے کی اجازت نہیں ہو گی یہ اقدام سیکورٹی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے،چائے کی سبیلیں بھی لنگر خانہ گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگہ میں لگائیں جائیں۔