شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا 23دسمبر کو لاہور آمد پر فقید الامثال استقبال کرینگے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا 23دسمبر کو لاہورآمد پر فقید الامثال استقبال کرینگے ملک کو اس وقت صرف ڈاکٹر طاہر القادری ہی بچا سکتے ہیں ان خیالات کااظہار منہاج القرآن یوتھ ونگ یورپ کے صدر چوہدری عاطف رؤف نے کیا انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پوری دنیا کے اندر اسلام کو حقیقی معنوں میں متعارف کروایا اور باور کروایا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے۔

پاکستان کو گزشتہ 64سالوںسے کرپشن کا دیمک چاٹ رہا ہے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے آج قائد اعظم کی روح بھی ہم سے پوچھ رہی ہے کہ کون ہے میرے پاکستان کو بچائے ایسے حالات میں شیخا لاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک کو بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں 23دسمبر کو ملک کے محب وطن اور ڈاکٹر طاہر القادری کو چاہنے والے انکا فقید المثال استقبال کرینگے۔