ڈیرہ مراد جمالی: ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

rail track blasts

rail track blasts

ڈیرہ مراد جمالی : ڈیرہ مراد جمالی میں مرکزی ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے نامعلوم ملزمان نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے وارڈ نمبر آٹھ میں پرانا قبرستان کے قریب پل پر قائم ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کا سات سے آٹھ فیصد حصہ متاثر ہوا جبکہ پل پر دو فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
حکام کے مطابق متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کرلی گئی۔ ٹرینوں کی آمدرورفت چند گھنٹوں میں بحال کردی جائے گی۔