ڈیزل کی کمی کے باعث ریلوے کو بدترین بحران کا سامنا

pakistan train

pakistan train

لاہور (جیوڈیسک) ڈیزل کی کمی کے باعث ریلوے کو بدترین بحران کاسامنا ہے لاہور سمیت دیگر ڈویژنز میں چند گھنٹوں کا ڈیزل رہ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کے پاس صرف 25ہزار لیٹر ڈیزل رہ گیا۔کراچی سے چلنے والی ڈیزل ٹرین آج رات لاہور پہنچے گی۔اگر ڈیزل آج بھی نہ ملا تو باقی مسافر ٹرینیں بھی بند کر دی جائیں گی۔ مار کیٹ میں بھی خریدنے کیلئے ڈیزل دستیاب نہیں تاہم تیز گام کو ملتان تک کے لیے،کراچی اور قراقرم ایکسپریس کو روہڑی تک، علامہ اقبال ایکسپریس کو خانیوال تک کا ڈیزل دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کی طرف سے تمام ریلوے ڈویژنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈاون کنٹری جانے والی ان ٹرینوں کے لیے خود ڈیزل کا بندوبست کریں۔