لاہور : نجی ٹی وی چینل کی عمارت میں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق

fire in building

fire in building

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں نجی ٹی وی چینل کی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔گڑھی شاہو کے علاقے میں نجی ٹی وی چینل کی عمارت میں سحری ٹرانسمیشن جاری تھی کی اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتیاسٹوڈیو سمیت پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ عمارت میں 35 سے 40 افراد موجود تھے۔ آگ اور حبس کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد سے آگ پر قابو پایا اور جھلسنے والے افراد کو عمارت سے باہر نکالا۔ جھلسنے والے افراد کو میو اسپتال اور سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 5 افراد کی موت کی تصدیق کر دی۔ 8 زخمی تا حال زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔