ڈینگی: پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ قائم

dengue camp

dengue camp

ڈینگی کے لیے پاک فوج کے قائم کردہ کیمپوں اور سی ایم ایچ اسپتال میں آٹھ روز کے دوران 39464 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے ڈاکٹروں نے ڈینگی کے خلاف مہم میں فری میڈیکل کیمپس میں 39464 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 28489 مریضوں کی تشخیص کے لیے خون کی سکریننگ کی گئی۔
معمولی بخارمیں مبتلا1283مریضوں کو عارضی طور پر کیمپوں میں رکھا گیا اور مفت ادویات دی گئیں۔ جبکہ 389شدید متاثرہ مریضوں کو سی ایم ایچ اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ پاک فوج نے ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں کے لئے دو سو بستر پر مشتمل ایک خصوصی وارڈ مختص کیا ہے جہاں عام مریضوں کو مفت علاج ادویات اور کھانے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔