ڈیورنڈ لائن پر امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی ، وکٹوریہ نولینڈ

Victoria Nuland

Victoria Nuland

امریکا (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن پر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اسے دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی سرحد سمجھتے ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹور یا نو لینڈ نے پریس بریفنگ کید وران صحافیوں کو بتایا کہ ڈیورنڈ لائن پر امریکی موقف تبدیل نہیں ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا کے نمائندہ خصوصی مارک گراسمین کی جانب سے جاری بیان بلکل ٹھیک ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد سمجھتے ہیں۔ اس معاملے پر افغانستان کے میڈیا میں باتیں چل رہی ہیں تاہم حکومتی سطح پر کوئی احتجاج سامنے نہیں آیا۔