ڈیوس کپ ٹینس: فلپائن نے پاکستان پر3-0کی برتری حاصل کرلی

Aqeel

Aqeel

منیلا : (جیو ڈیسک) ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو سیمی فائنل میں پاکستان ڈبلز میچ بھی ہارگیا۔ فلپائن نے سیمی فائنل ٹائی میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔

منیلا میں پاکستان اور فلپائن کی سیمی فائنل ٹائی کے پہلے روز پاکستان کے عقیل خان اور یاسرخان اپنے اپنے سنگلز میچز ہار گئے تھے۔ عقیل خان بھائی جلیل خان کے ساتھ ڈبلز میچ بھی اسٹریٹ سیٹ میں ہار گئے۔

فلپائن کے روبن گونزالز اور ٹریٹ ہوئے نے ڈبلز میچ چھ دو، چھ چار اورچھ ایک کے اسکور سے جیتا اور ٹائی میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ فلپائن کو ایشیا اوشیانازون گروپ ٹو کے فائنل میں پہنچادیا۔