بہت جلد عالمی کرکٹ پاکستان میں واپس آئیگی، علیم ڈار

aleem dar

aleem dar

لاہور : (جیو ڈیسک) آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار پرامید ہیں کہ پاکستان میں بہت جلد کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ اس سلسلے میں انھوں نے دنیا کے نامور امپائرز سے رابطہ شروع کردیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی ایوارڈ یافتہ امپائر نے کہا کہ انٹرنیشنل امپائرز اور میچ ریفریز سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے رابطے کیے ہیں۔ فی الحال فوری طور پر کوئی آنے کو تیار نہیں ہے،لیکن ملک میں کرکٹ کے ویران میدانوں کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھوں گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد عالمی کرکٹ پاکستان میں واپس آئیگی۔