بولنگ کوچ کیلئے 11 امیدوار سامنے آئے ہیں۔ انتخاب عالم

intikhab alam

intikhab alam

لاہور : (جیو ڈیسک) کوچ سلیکشن کمیٹی کے چئیرمین انتخاب عالم نے کہا ہے کہ بولنگ کوچ کے لیے گیارہ امیدوار سامنے آئے ہیں۔ بولنگ کوچ کا تقرر میرٹ پر کیا جائے گا۔

لاہور میں کوچ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم نے کہا کہ پاکستان کے بولنگ اٹیک میں اسپن بولنگ سے زیادہ فاسٹ بولنگ کے کوچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے تمام امیدواروں پر تفصیلی غور کر لیا ہے اور جلد مختصرفہرست چیئرمین پی سی بی کومنظوری کے لئے پیش کر دی جائیگی۔