فیملی سرکل ٹینس، فائنل میں سرینا ولیمز، لوسی سفارووا مدمقابل

Serena Lucie

Serena Lucie

امریکہ : (جیو ڈیسک) امریکا میں جاری فیملی سرکل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک میزبان ملک کی سرینا ولیمز اور جموریہ چیک کی لوسی سفارووا مدمقابل ہونگی۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا سامنا آسٹریلیا کی سمانتھا اسوسٹر سے ہوا۔

یک طرفہ مقابلے میں سرینا ولیمز نے باآسانی اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔ امریکی کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور چھ ایک اور چھ ایک رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جمہویہ چیک کی لوسی سفارووا نے سلوانیا کی پولونا ہرکوگ کو چھ صفر اور چھ صفر سیٹ پوائنٹس سے مات دی۔