ڈیوس کپ ٹینس: ارجنٹائن، اسپین اور امریکا کو برتری حاصل

davis cup

davis cup

امریکہ : (جیو ڈیسک) ڈیوس کپ ٹینس ورلڈ گروپ کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا، اسپین نے آسٹریا اور امریکا نے فرانس کے خلاف برتری حاصل کرلی۔ بیونس آئرس میں ارجنٹائن کے ڈیوڈ نلبندیان اور ایڈوارڈو شانک نے کروشیا کے مارین سیلچ اور ایو کارلووچ کو ڈبلز میچ میں پانچ سیٹ کے سخت مقابلے میں ہرایا۔ اور ارجنٹائن کو دوایک کی لیڈ دلائی۔

ڈیل مار میں آسٹریا نے میزبان اسپین کے خلاف ڈبلز جیت لیا۔ الیکذنڈر پیا اور اولیور ماراچ نے اسپین کے گرانولرز اورمارک لوپز کو تین چھ، چھ، چار چھ، چار اور سات چھ سے ہراکر آسٹریا کو کھیل میں واپس لے آئے۔ مناکو میں میزبان امریکا کے بریان برادرز بوب اور مائیک نے فرانس کے جولین بنیٹو اور مائیکل لورڈا کو ہراکر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔