ڈی آئی خان میں بم دھماکے سے 3 افراد جاں بحق 36 زخمی

DI Khan Blasts

DI Khan Blasts

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں کمشنری بازار میں دھماکے سے تین افراد جاںبحق اور 36افراد زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ۔موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے ریسکیو کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

دھماکہ ایک بند دکان میں ہوا۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ فوج کی نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے ۔