ڈی جی آئی ایس آئی کی امریکی حکام سے ملاقاتیں

Zaheer ul islam

Zaheer ul islam

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے سی آئی اے سینٹر میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں امریکی انٹیلی جنس کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔

ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آئی ایس آئی کے کردار کے حوالے سے بھی آئی ایس آئی چیف نے امریکی حکام کو اپنے واضح موقف سے آگاہ کیا، جبکہ ڈرون حملوں اور دیگر معاملات بھی زیر غور آئے، لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے ملاقات میں ڈرون حملے بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام امریکہ کو دہشتگردی کے نیٹ ورک ختم کرنے کے حوالے سے کارروائی کی پیشکش کریں گے۔ اوبامہ انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ پیٹریاس پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام کے لیے مزید کوششیں جاری رکھیں گے۔