ڈی سی او نوازش علی نے گذشتہ روز جلالپور جٹاں کا دورہ کیا

گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او نوازش علی نے گذشتہ روز جلالپور جٹاں کا دورہ کیا اور مقامی پنکھا ساز فیکٹری میں مشین میں آکر جاں بحق ہونے والے محنت کش شوکت علی کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر انہوں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مرحوم کے اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کا اعلان کیا۔ معروف سماجی راہنما خادم علی خادم ، تحصیلدار محمد عارف اور سید علی رضا بھی انکے ہمراہ تھے۔