کابل: نیٹو ہیڈ کوارٹر پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

kabul

kabul

افغان دارالحکومت کابل میں طالبان نے اتحادی فوج کے ہیڈکوارٹر اور امریکی سفارتخانے پر راکٹوں اور خود کارہتھیاروں سے حملہ کیا۔جس میں چھ افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔
افغان پولیس کے مطابق کابل میں پانچ مسلح افراد نے نیٹوہیڈکوارٹراور امریکی سفارتخانے پر راکٹ فائر کئے اور پوزیشنز سنبھال کر فائرنگ کی ۔ جس سے چھ افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔حملے کے بعد نیٹو اور افغان فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔طالبان نے نیٹو ہیڈکوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔