فرانس:ایٹمی فضلے کے ٹریٹمنٹ پلانٹ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

France nuclear

France nuclear

فرانس میں ایٹمی فضلے کے ٹریٹمنٹ پلانٹ میں دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔حکام کے مطابق دھماکا مارکول نیوکلیئر واسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ میں ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں پلانٹ سے باہر تابکاری کے اثرات نہیں پائے گئے۔
زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی کے مطابق فرانس سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ جبکہ فرانس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔