کاروبار کی ترقی کیلئے ہزاروں جاپانیوں کی اجتماعی دعا

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک)نئے سال میں کاروبار کی ترقی کیلئے ہزاروں جاپانیوں نے اجتماعی دعا میں شرکت کی۔

ٹوکیو میں چھٹیاں ختم ہونے پر ہزاروں افراد میوجن کے مزار پر جمع ہوئے۔ اس موقع پر نئے سال پر کاروباری ترقی کیلئے اجتماعی دعا کا انعقاد بھی کیا گیا۔ گزشتہ سال جاپانی منڈیوں میں مندی کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار ہوئے تھے۔

لوگوں کو امید ہے کہ اس سال حکومت کی معاشی پالیسیوں سے حالات میں تبدیلی آئے گی۔